حمزہ علی عباسی نے فلم میں آئٹم نمبر کی مخالفت کردی
لاہور(فلم رپورٹر)نامورپاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ بغیر آئٹم نمبر کے فلم معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔فلم’’پرواز ہے جنون‘ ‘میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے فلموں میں آئٹم نمبرز کے معاشرے پر پڑنے والے اثرات کے حوالیسے بات چیت کی۔انہوں نے کہا مجھے ایک آئٹم نمبر کے بارے میں بتادیں جس نے کسی بھی پاکستانی فلم کی کامیابی میں اہم کردار اداکیا ہو۔ ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘، ’’وار‘‘، پرواز ہے جنون‘‘،’’لوڈ ویڈنگ‘‘ کوئی بھی فلم دیکھ لیں ان میں آئٹم نمبر شامل نہ ہونے کے باوجود یہ فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہوئیں۔حمزہ علی عباسی نے کہا آپ جو کچھ اپنی فلموں میں دکھاتے ہیں اس کا اثر معاشرے پر پڑتا ہے۔ میزبان نے پوچھا یہ پاکستانیوں کا اپنا انتخاب ہونا چاہئیے کہ وہ کیا چیز اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں اور بہت سے لوگ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ فلمیں دیکھتے ہیں لہٰذا اگر پاکستانی فلموں میں مصالحہ شامل نہ کیا جائے تو اس کا اثر بزنس پر پڑے گا۔اس کے جواب میں حمزہ نے کہا بالی ووڈ یا ہالی ووڈ کیا کرتا ہے ہمیں اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہم کیا کرتے ہیں یہ اہمیت رکھتا ہے۔