بالی ووڈ کے مشہور گانے ”دلبر دلبر “کے ریمیک پر سشمیتا سین بھی خوش ہو گئیں

بالی ووڈ کے مشہور گانے ”دلبر دلبر “کے ریمیک پر سشمیتا سین بھی خوش ہو گئیں
بالی ووڈ کے مشہور گانے ”دلبر دلبر “کے ریمیک پر سشمیتا سین بھی خوش ہو گئیں

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈکے مشہور گانے ”دلبر دلبر“کی ریمیک پر سشمیتا سین نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے ۔بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ دلبر دلبر گانے پر نورا فتیحی نے انتہائی خوبصورت انداز میں بیلی ڈانس کرکے ناقابل یقین رقص پیش کیا ہے اور گانے میں میرے سب سے پسندیدہ حصے یعنی ابتدا میں دو ترمیم شدہ لائن ہیں جوکہ بہت ہی قابل تعریف ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ گانے کی موسیقی بہت اچھے انداز میں پیش کی گئی ہے جسے نورا فتیحی نے اپنے قاتل رقص کے ذریعے مزید پروان چڑھا دیا ہے لیکن اس کے باوجود مجھے آج بھی پرانا گانا ہی پسند ہے۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں 1999میں بننے والی فلم ’صرف تم‘ کے مشہور زمانہ گیت ’دلبر دلبر‘ کو سشمتا سین کے رقص اور موسیقی کی وجہ سے جانا جاتا ہے جوکہ آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے، اس گانے کو ایک بار پھر جان ابراہم کی فلم ’ستیا میو جایاتے‘ میں منفرد انداز اور جاندار موسیقی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ ریمیک ورژن پر مشہور کینیڈین اداکارہ نورا فتیحی نے بیلی ڈانس کیا ہے۔

ویڈیو دیکھیں

مزید :

تفریح -