غزل گائیک پرویز مہدی کی 13 ویں برسی 29 اگست کو منائی جائے گی

غزل گائیک پرویز مہدی کی 13 ویں برسی 29 اگست کو منائی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) ملک کے نامور غزل گائیک پرویز مہدی کی 13 ویں برسی 29اگست کو منائی جائے گی ۔ شہنشاہ غزل مہدی حسن کے شاگرد نے 1980ء میں گائیکی کا باقاعدہ آغاز کیا۔تیس سالہ فنی سفر میں پرویز مہدی نے ریڈیو‘ ٹی وی اور فلم کیلئے سینکڑوں گیت اور غزلیں گا کر اپنے لاکھوں مداح بنائے۔ پرویز کی گائیکی میں جدائی اور و چھوڑے کا رنگ بہت نمایاں تھا۔ فن سے محبت کرنے والی یہ مدھر آواز29اگست 2005ء کو خاموش ہو گئی مگر ان کے گائے ہوئے گیت آج بھی مداحوں کے دل میں زندہ ہیں۔

مزید :

کلچر -