بھتہ نہ دینے پر سٹیج اداکارہ شیزہ بٹ کی گاڑی پر فائرنگ،شوہر زخمی

بھتہ نہ دینے پر سٹیج اداکارہ شیزہ بٹ کی گاڑی پر فائرنگ،شوہر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)فیصل آباد میں مبینہ طور پر ملزمان کی جانب سے بھتہ کا تقاضا پورا نہ ہونے پر سٹیج اداکارہ و پرفارمر شیزہ بٹ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس سے اداکارہ کا شوہر زخمی ہو گیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق سٹیج اداکارہ شیز ا بٹ مقامی تھیٹر میں پرفارم کرنے کیلئے فیصل آباد آئی تو ملزمان نے اس کے شوہر کے موبائل فون پر کال کر کے 25 ہزار روپے بھتہ طلب کیا۔پولیس نے تھانہ منصور آباد میں ایک نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔فیصل آباد میں مبینہ طور پر ملزمان کی جانب سے بھتہ کا تقاضا پورا نہ ہونے پر سٹیج اداکارہ و پرفارمر شیزہ بٹ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔
جس سے اداکارہ کا شوہر زخمی ہو گیا۔

مزید :

کلچر -