2رکنی قومی جوڈو ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کیلئے انڈونیشیا پہنچ گئی

2رکنی قومی جوڈو ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کیلئے انڈونیشیا پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) 2رکنی قومی جوڈو ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کیلئے انڈونیشیا پہنچ گئی ۔ایونٹ میں شاہ حسین شاہ اور قیصر خان 31اگست کو پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور ڈائریکٹر میڈیا مسعود احمد خان کے مطابق ایونٹ کی تیاری کیلئے شاہ حسین شاہ نے جاپان میں تربیت حاصل کی ہے جبکہ قیصر خان نے راولپنڈی میں ٹرینگ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیمز کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔اور دونوں کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔
مسعود احمد خان نے کہاکہ شاہ حسین شاہ اولمپیئن نے 2013ء کی ایشین چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
کامن ویلتھ گیمز میں پانچویں پوزیشن، ایشین گیمز اور ساوتھ ایشین چیمپئن شپ 2014ء میں طلائی تمغے جیتے تھے،12 ویں ساوتھ ایشین گیمز جو کہ بھارت میں کھیلے گئے تھے میں طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔ اسی طرح دیگر بین الاقوامی مقابلوں میں شاہ حسین شاہ نے پاکستان کیلئے گرا نقدر خدمات سر انجام دی ہیں۔ قیصر خان نے بھی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران قیصر خان نے تین میڈلز اپنے ملک کیلئے جیتے۔ مکاو اوپن کیڈٹ جونیئر جوڈو چیمپیئن شپ میں قیصر خان نے چاندی، ہانگ کانگ اوپن کیڈٹ جونیئر جوڈو چیمپئن شپ میں کانسی اور کرغزستان ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں بھی دونوں کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے میڈلز جیتیں گے۔