شعیب ملک کی سی پی ایل چھوڑ کروطن واپسی کی تیاری

شعیب ملک کی سی پی ایل چھوڑ کروطن واپسی کی تیاری

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی آل راؤنڈرشعیب ملک نے کیریبیئن پریمئیر لیگ چھوڑ کروطن واپسی کی تیاری کرلی۔شعیب ملک نے سی پی ایل میں گیانا ایمز ون وارئیرز کی قیادت کی۔شعیب ملک نے سینٹ لوشیا اسٹارز کے خلاف آخری میچ کھیلا۔ وہ ایشیاء کپ کیلیے فٹنس ٹیسٹ اور کیمپ کے لئے وطن واپس آرہے ہیں۔ان کے علاوہ عماد وسیم کو بھی ویسٹ انڈیز سے وطن واپس طلب کیا جا چکا ہے۔ ایشیا کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اورقومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 29 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -