ویرات کوہلی نے خود کو بڑا بلے باز ثابت کر دیا :وان

ویرات کوہلی نے خود کو بڑا بلے باز ثابت کر دیا :وان

  

لندن (نیٹ نیوز ) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ کوہلی نے خود کو دورہ انگلینڈ میں بڑا بلے باز ثابت کر دیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ دورے سے قبل کوہلی کی فارم کچھ خاص نہیں تھی۔ان کی فارم کے حوالے سے میڈیا میں قیاس آرائیاں جاری تھیں مگر انہوں نے چھ اننگز میں 73 کی اوسط سے 440 رنز بنا کر ناقدین کے منہ بند کر دیئے۔یاد رہے کہ حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی ٹیم کے جیت میں کلیدی کردار اداکیا تھا۔کوہلی کی اس پرفارمنس پر دنیا بھر کے کرکٹر ز ان کے گن گارہے ہیں۔انگلش ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھی بھارتی کپتان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی جیسا بلے باز صدیوں بعد پیداہوتا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -