سپینش لالیگا، بارسلونا نکی ریال والاڈولڈ کو ہرا کر مسلسل دوسری فتح

سپینش لالیگا، بارسلونا نکی ریال والاڈولڈ کو ہرا کر مسلسل دوسری فتح

بارسلونا(اے پی پی) اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ میں بارسلونا نے ریال والا ڈولڈ کو شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ اسپینش لالیگا کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا اور ریال والا ڈولڈ کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے بارسلونا کا ساتھ دیا اور اس نے حریف کلب کو 1-0 گول سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی، پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، دوسرے ہاف کے 57ویں منٹ میں بارسلونا کے ڈیمبل نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی، اسطرح بارسلونا نے ریال والا ڈولڈ کلب کو 1-0 گول سے ہرا کر دوسری فتح کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔ اٹلیٹکو میڈرڈ نے رایو والکینو کلب کو شکست دی جبکہ الویز اور ریال بیٹس کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...