جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ جیتیں گے:راجہ شہباز احمد عباسی

جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ جیتیں گے:راجہ شہباز احمد عباسی

  

اسلام آباد(اے پی پی)پاک سپورٹنگ فٹ کلب کے کوچ ایڈووکیٹ راجہ شہباز احمد عباسی نے کہا کہ پاک سپورٹنگ فٹ بال کلب جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاندارکارگردگی کا مظاہرہ کرے گی، گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں ںے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رکھی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ جس طرح پاک سپورٹنگ کلب نے اپنے پہلے پری کوارٹر فائنل میچ میں ذیشان کلب کے خلاف 2۔0 گول سے کامیابی حاصل کی اسی طرح آج پیر کو پی ٹی سی ایل یوتھ کلب کے خلاف کامیابی بھی حاصل کرے گی۔

یہ میچ ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا،انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو جیت کے جذبے اور متحد ہو کر میدان میں اترانا ہوگا، ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کھیلا جا رہا ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -