سی پی ایل، جمیکا کی سینٹ لوشیا کو شکست دیکر ٹاپ پوزیشن برقرار

سی پی ایل، جمیکا کی سینٹ لوشیا کو شکست دیکر ٹاپ پوزیشن برقرار

برج ٹاؤن(اے پی پی) کیریبین پریمیئر لیگ میں محمد عرفان کی ریکارڈ ساز باؤلنگ بھی بارباڈوس ٹریڈنٹس کو شکست سے نہ بچا سکی، انہوں نے 4 اوورز میں ایک رن دے کر 2 کھلاڑیوں کو بھی پویلین کی راہ دکھائی لیکن ان کی بہترین باؤلنگ بھی ٹیم کے کام نہ آئی، جمیکا تلاواز نے سینٹ لوشیا سٹارز کو ہرا کر چوتھی فتح کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔ سی پی ایل کے سلسلے میں کھیلے گئے 16ویں میچ میں بارباڈوس ٹریڈنٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 147 رنز بنائے، کپتان جیسن ہولڈر نے 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، شے ہوپ 26، ڈیوائن سمتھ 20 مارٹن گپٹل 19 اور سٹیون سمتھ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیوچ اور بین کیوٹنگ نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریٹس نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور کی پانچویں گیند پر 4 وکٹوں پر پورا کیا، سینٹ کٹس کی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا اور 7 کے سکور پر اس کے دونوں اوپنرز کرس گیل اور ایون لیوس آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، گیل بغیر کوئی رن بنائے اور لیوس ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں کو عرفان نے آؤٹ کیا، اس کے بعد برینڈن کنگ، تھامس اور بین کیوٹنگ نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتح دلائی، کنگ 60 اور تھامس 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کیوٹنگ 29 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، سی پی ایل کے 17ویں میچ میں جمیکا تلاواز نے سینٹ لوشیا سٹارز کو شکست دے کر چوتھی کامیابی حاصل کی، تلاواز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 204 رنز بنائے، روومان پاویل نے 5 چھکوں کی مدد سے 64 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جونسن چارلس 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ ملر 32 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، کیسرک ولیمز نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں سینٹ لوشیا سٹارز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 183 رنز بنا سکی، کیرن پولارڈ کی 46، لینڈل سیمنز کی 45 اور ڈیوڈ وارنر کی 42 رنز کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آئیں، تھامس اور رسل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...