راولپنڈی کی انڈر 13 اور 16 ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز کل ہوں گے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام 2018-19 کے تحت راولپنڈی کی انڈر 13 اور انڈر 16 ٹیم کے چناؤ کے لئے ٹرائلز (کل) منگل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوں گے۔ راولپنڈی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹرائلز ریجنل ہیڈ کوچ صبیح اظہر کی زیر نگرانی ہوں گے۔
یکم ستمبر 2005 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی انڈر 13 ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہوں گے، اسی طرح انڈر 16 کیلئے یکم ستمبر 2002 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی ٹرائلز میں حصہ لے سکیں گے۔ آر آر سی اے کے مطابق دونوں کیٹگریز کے ٹرائلز صبح 10 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوں گے، ٹرائلز میں شرکت کے خواہشمنڈ کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نادرا کی جانب سے جاری کردہ فارم ب ہمراہ لائیں اور وقت کی پابندی کریں گے۔