ایشیاء کپ سے قبل 26کرکٹرز فزیکل ٹریننگ کیمپ میں طلب

ایشیاء کپ سے قبل 26کرکٹرز فزیکل ٹریننگ کیمپ میں طلب

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنمنٹ سے قبل فٹنس جانچنے کیلئے26کرکٹرزکو فزیکل ٹریننگ کیمپ میں طلب کرلیاگیاہے۔قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ آرمی کے فزیکل اورٹریننگ اسکول میں (آج) پیر سے لگایاجائیگا۔ اس کیمپ میں فخرزمان،امام الحق،بابراعظم،شعیب ملک اورسرفرازاحمد شامل ہونگے۔ انکے علاوہ آصف علی،شاداب خان،فہیم اشرف،محمدعامر،حسن علی شامل ہونگے،عثمان شنواری،محمدنواز،عمادوسیم اورحارث سہیل بھی طلب کر لئے گئے ہیں۔محمدحفیظ،یاسرشاہ،شاہین آفریدی،جنیدخان،صاحبزادہ فرحان فزیکل کیمپ میں شامل ہونگے۔ شان مسعود،عثمان صلاح الدین،اسدشفیق،بلال آصف کوبھی طلب کیاگیا ہے۔ محمد اصغر،راحت علی اورامیرحمزہ کوبھی فٹنس کیمپ بلایاگیاہے۔ایشیاکپ کیلئے ٹریننگ کیمپ کااعلان بعدمیں کیاجائیگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -