بھارتی وزیر اعظم کا بچیوں سے بد اخلاقی کرنے والو ں کو موت کی سزا دینے کا اعلان

بھارتی وزیر اعظم کا بچیوں سے بد اخلاقی کرنے والو ں کو موت کی سزا دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے خواتین کے ساتھ ریپ کر نے پر مجرم کو کم سے کم 10 سال قید جبکہ 12 سال سے کم عمر بچیوں کا ریپ کرنے والے شخص کو سزائے موت د ینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ریپ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، جبکہ خواتین کی حفاظت کے لیے پارلیمنٹ میں قانون بھی پاس کیا گیا ہے، مسلمان خواتین کو یقین دلاتا ہوں کہ پورا ملک ان کو سماجی انصاف دلوانے کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ بھارتی وزیرِاعظم نے اپنے ماہانہ من کی بات ریڈیو خطاب میں کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مہذب معاشرہ خواتین کے خلاف ناانصافی کو برداشت نہیں کرسکتا۔بھارتی وزیرِاعطم نے کہا کہ ملک میں ریپ کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے، اور اسی چیز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پارلیمنٹ سے کرمنل ایکٹ میں اس جرم کے ارتکاب کرنے والے کو سخت سزا دینے کے لیے عبوری ترمیم بھی کی گئی ہے۔نریندر مودی نے اپنے بیان میں بتایا کہ خواتین کے ریپ کا الزام ثابت ہونے پر مجرم کو کم سے کم 10 سال قید کی سزا دی جائے گی جبکہ 12 سال سے کم عمر بچیوں کا ریپ کرنے والے شخص کو سزائے موت دی جائے گی۔انہوں نے حالیہ ریپ واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے خطاب میں بتایا کہ ریپ کرنے والے شخص کو چند دنوں میں ٹرائل مکمل کرکے سخت سزا سنادی گئی۔

اس کے ساتھ ساتھ نریندر مودی نے ایک وقت میں 3 طلاق کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ سماجی تبدیلی کے بغیر معاشی ترقی نامکمل ہے۔نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ایک ہی وقت میں 3 طلاق کا بل لوک سبھا سے پاس ہوچکا ہے لیکن یہ راجیا سبھا سے پاس نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ میں مسلمان خواتین کو یقین دلاتا ہوں کہ پورا ملک ان کو سماجی انصاف دلوانے کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -