چین،ہوٹل میں آتشزدگی پر مالک گرفتار
ہربن(آئی این پی/شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبے ہیلانگ جیانگ کے دارالحکومت ہربن کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے کے ایک واقعہ میں ہوٹل مالک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔یاد رہے گزشتہ روز ہوٹل میں اچانک آگ لگنے کے باعث 19افراد ہلاک اور 23زخمی ہوگئے۔ ژین سپرنگ ہوٹل کا مالک بیان کیا جاتا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اسے ابھی پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔تاہم تحقیقات بدستور جاری ہے۔