ٹرمپ کا بحیثیت امریکی صدر دوبارہ انتخاب مشکل ہے : مہا تر محمد

ٹرمپ کا بحیثیت امریکی صدر دوبارہ انتخاب مشکل ہے : مہا تر محمد

  

کوالمپور (آئی این پی ) ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا بحیثیت امریکی صدر دوبارہ انتخاب مشکل ہے،وہ مشکلات کا شکارہے ، ایران کیساتھ ہونے والے جوہری معاہدے سے نکل کر وہ عالمی تنہائی کا بھی شکارہوگیا ہے۔ملائیشیا کے ایک مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے مہاتر محمد نے کہا کہ یورپی یونین ایران کے ساتھ ہونے والے عالمی معاہدے کو برقرار رکھنے کا خواہش مند ہے اور ہم بھی اس معاہدے کو عالمی معاہدہ تسلیم کرتے ہیں لیکن امریکا نے اس معاہدے سے نکل کر بہت بڑی غلطی کی ہے اور مشکل کے ساتھ تنہائی کا بھی شکار ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ملائیشیا کے وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ٹرمپ دوبارہ امریکی صدر منتخب ہوگاکیوں کہ اس جیسے شخص کے ساتھ کام کرنے والوں کومشکلات کا سامنا رہتا ہے،ٹرمپ جیسے شخص کے ساتھ کام کرنا انتہائی مشکل ہے۔

مزید :

عالمی منظر -