کورین جزائر کے مسئلے پر چین کا موقف ٹھوس اور واضح ہے

کورین جزائر کے مسئلے پر چین کا موقف ٹھوس اور واضح ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)کورین جزائر کے ایٹمی مسئلے پر چین کا موقف ٹھوس اور واضح ہے اور چین تمام متعلقہ پارٹیوں سے یہ توقع کرتا ہے کہ وہ اس مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گی۔ان خیالات کااظہار چینی وزارت خارجہ کی ترجمان لوکانگ نے ایک سوال کے جواب میں کیا ۔جس میں ان سے پوچھا گیا تھا۔کہ امریکہ نے کہا ہے کہ کورین جزائر کے ایٹمی مسئلے پر چین کا موقف تبدیل ہوگیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس مسئلے پر چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی چین کا موقف ٹھوس اور واضح ہے اور چین امریکہ اور جمہوریہ کوریا کے درمیان اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی بیان بنیادی حقائق کے خلاف اور غیر ذمہ درانہ ہے اور چین نے اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔اور امریکہ کو اپنے موقف سے اگاہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی برسوں سے چین نے اس مسئلے کا مناسب حل تلاش کرنے کے لیے مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے۔

اور اس سلسلے میں انتھک کوششیں کی ہیں۔چین نے ہمیشہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی جمہوریہ کوریا کے بارے میں قراردادوں پر مکمل طور پر اور سختی سے عمل کیا ہے۔جو سب پر واضح ہے چین نے اس مسئلے کو پرامن اور سیاسی طور پر حل کرنے کی کوشش کی ہے تاہم اب دیگر فریقین کو بھی اس مسئلے کے سیاسی حل کی طرف آناچاہیے تاکہ شمال مشرقی ایشیا میں امن اورسلامتی قائم ہو۔

مزید :

عالمی منظر -