منگولیا کے وزیراعظم سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات

منگولیا کے وزیراعظم سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات

  

یولان باتر(آئی این پی/شِنہوا) منگولیا کے وزیراعظم یوخنہ خورل سخ سے چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران یوخنہ خورل سخ میں چینی وزیراعظم لی کھی چیانگ کے نام نیک خواہشات کا پیغام دیا۔اور کہا کہ منگولیا اور چین ہمیشہ سے ہمسائے اور جامع حکمت عملی کے شراکت دار ہیں۔دونوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات دوستانہ ہمسائیگی کے لیے ایک مثال بن چکے ہیں۔منگولیا ایک چین پالیسی کی حمایت کرتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ تبت اورتائیوان چین کا اہم حصہ ہیں اس سلسلے میں جو بھی مسائل ہیں وہ چین کا اندرونی معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال چین اور منگولیا کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ ہوگی انھیں توقع ہے کہ دونوں ممالک ان تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔

چین کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین منگولیا کی آزادی ،خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔

اور منگولیا کی حکومت کی طرف سے ایک چین پالیسی کی حمایت کوسراہتا ہے اہم معاملات پر منگولیا چین کی حمایت کرتا ہے جس سے دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -