میکانگ ممالک کا اجلاس تعاون اور تبادلوں کو فروغ دینے پر اتفاق

میکانگ ممالک کا اجلاس تعاون اور تبادلوں کو فروغ دینے پر اتفاق

  

ہنوہی(آئی این پی/شِنہوا) عظیم میکانگ سب ریجن(جی ایم ایس)کے چھ رکن ممالک کے وفود نے یہاں ویتنام کے دارالحکومت ہنوہی میں ملاقات کی۔ان ممالک میں کمبوڈیا،چائنہ،لاؤس،میانمر،تھائی لینڈ اور ویتنام شامل ہیں۔یادرہے کہ چین کا سب سے بڑا دریا میکانگ ان چھ ممالک میں سے گزرتا ہے۔ اور یہ ممالک اس کے پانی سے فیضیاب ہوتے ہیں۔ اس لیے انھیں میکانگ ممالک کہا جاتا ہے۔میکانگ وفود نے ملاقات کے دوران علاقائی تعاون ،سرحدی صورتحال اور علاقے کے عوام کا طرز زندگی بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں ویتنام کے اعلیٰ قانون ساز نی گوین تھی کم نایگان نے اپنے وفد کی قیادت کی یہ تبادلہ پروگرام اس لیے بھی اہم ہے کہ اس سے ان ممالک کو ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملی ہے تعاون اور دوستی کو تعاون حاصل ہوا ہے جبکہ سرحد کے آرپار جرائم بھی کم ہوئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -