والٹن کینٹ بورڈ نے عید کے تینوں دنوں میں 3954ٹن فضلہ اٹھایا

والٹن کینٹ بورڈ نے عید کے تینوں دنوں میں 3954ٹن فضلہ اٹھایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر )والٹن کینٹ بورڈ (ڈبلیو سی بی) نے کینٹ کے علاقے سے عید الا ضحی کے تینوں د نوں کے دوران 954 3 ٹن فضلہ اٹھایا، ۔چیف سینیٹری انسپکٹر ڈبلیو سی بی آصف محمود بھٹی نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر فاروق ملک کی ہدایت پر عید کے موقع پر شہریوں کیلئے حفظان صحت سے متعلق بہترین انتظامات کئے گئے۔ تھے، انہوں نے کہا کہ جمع شدہ جانوروں کا فضلہ محمود بوٹی کے علاقے میں ٹھکانے لگا یا گیا ہے، شاہ تاج ویلفیئر سوسائٹی، اقبال پارک ویلفیئر سوسائٹی، بلھے شاہ ویلفیئرسوسائٹی کے عہدیداروں اور پیر کالونی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر خالد پرویز سمیت سماجی حلقوں نے سی ای او والٹن کینٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا اور اپیل کی ہے کہ عید الا ضحی کے تینوں د نوں کے دوران کام کرنے والے اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔