تبدیلی کا نعرہ لگانے والی تحریک انصافکے پاس کوئی نظریہ نہیں،عابد صدیقی

تبدیلی کا نعرہ لگانے والی تحریک انصافکے پاس کوئی نظریہ نہیں،عابد صدیقی

  

لاہور(این این آئی )پیپلز پارٹی لاہور کے اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والی تحریک انصاف کے پاس کوئی ویژن نہیں عوام کے تیزی سے بڑھتے ہوئے مسائل تحریک انصاف کی گورننس پر سوالیہ نشان کھڑے کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لگتا ہے عمران خان اپنے ایک سو دنوں کے پلان میں چائے پانی کے خرچے ہی بچا کر دیں گے۔موجودہ معاشی صورت حال پر تحریک انصاف کی حکومت کی کوئی توجہ نہیں۔ ملک معاملات کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے یوں لگتا ہے تحریک انصاف کابینہ کی تشکیل اور اکھاڑ پچھاڑ میں ہی پانچ سال غرق کر دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر لاہور شہر میں ہر طرف گندگی اور غلاظت کے ڈھیر سے عوامی مسائل کی طرف تحریک انصاف کی توجہ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے زبانی جمع خرچ سے عوام کے ووٹ حاصل کرنے والے ابھی تک کوئی کارنامہ سر انجام نہیں دیے سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -