دو پارٹی نظام نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،میاں مقصود

دو پارٹی نظام نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،میاں مقصود

  

لاہور (سٹی رپورٹر) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اورامیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصو د احمد نے کہاہے کہ دو پارٹی نظام نے پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا یا ہے ۔ ملک و قوم اس وقت سنگین قسم کے مسائل کا شکار ہیں ۔ہم اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ عمران خان ملک وقوم کو درپیش مسائل کو ترجیجی بنیادوں پر حل کریں گے ۔عمران خان نے دوبڑی برسراقتدار پارٹیوں کو کرپٹ قرار دیا تھااورعوام سے اپنی انتخابی مہم کے دوران یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ برسراقتدار آکرملک میں تبدیلی لائیں گے اور کرپشن سے پاک نیاپاکستان بنائیں گیاعمران خان نے پاکستان کو مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانے کابھی جو اعلان کیاتھا ،اب انہیں اپنے کہے کی لاج رکھنی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف عوامی وفودسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان ملکی میں بہتری اور حقیق تبدیلی لاناچاہتے ہیں تو وہ اپنے اردگرد وڈیروں،جاگیرداروں اور سرمایہ داروں سے اپنی جان چھڑائیں۔انہوں نے کہاکہ چہروں کی تبدیلی سے عوام کی تقدیر نہیں بدل سکتی اس کے لیے ضروری ہے کہ جومنشور پی ٹی آئی نے انتخابات سے قبل دیاتھا اس پر من وعن عمل درآمد کیا جائے۔عوامی توقعات بہت بڑھ چکی ہیں، اس لیے اب محض نعروں،دعوؤں اور وعدوں سے کام نہیں چلے گا۔ماضی کے حکمرانوں نے اگر عوام کی فلاح وبہود کے لیے حقیقی معنوں میں کام کیاہوتاتو آج سیاسی منظر نامہ مختلف ہوتا۔انہوں نے کہاکہ بلاشبہ پاکستان اور اس کے عوام نازک صورتحال سے دوچار ہیں۔معیشت سے لے کر خارجی امور تک دباؤکاشکار نظر آتے ہیں۔مسائل اور مشکلات سے نکلنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

میاں مقصود

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -