گستاخانہ نمائش مسلمانوں کے ایمان پر حملہ ہے،علامہ ممتاز اعوان

گستاخانہ نمائش مسلمانوں کے ایمان پر حملہ ہے،علامہ ممتاز اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر )ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں حضرت الامیر مولانا پیر سلمان منیر کی صدارت میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان مرکزی نگران میاں محمد اویس جنرل سیکرٹری جے یو آئی لاہور حافظ محمد اشرف گجراور مولانا محمد نعیم بادشاہ مولانا محمد اسلم ندیم حافظ شعیب الرحمن قاری محمد حنیف حقانی حافظ محمد یعقوب شاہ نے ہالینڈ پارلیمنٹ کی طرف سے گستاخ خاکو ں کی شیطانی نمائش کیخلاف شدید احتجاج کیا اور اسے دنیا کا امن تباہ کرنیکی خطرناک ناپاک سازش کرار دیا علامہ ممتاز اعوان نے کہاکہ گستاخ خاکوں کی نمائش عالمی دہشتگردی ہے کیونکہ یہ شیطانی نمائش دنیا کی ایک چوتہائی قوم 2ارب مسلمانوں کے ایمان پر حملہ ہے جسے غیور مسلمان قطعی طور پر برداشت نہیں کرینگے اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل ودیگر عالمی ادارے اس گستاخ شیطانی نمائش کو رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ورنہ امن انسانیت خطرے میں پڑ سکتا ہے ۔
علامہ ممتاز