لاجپت روڈ شاہدرہ میں سیور یج سسٹم ناکارہ،گلیاں جوہڑ میں تبدیل

لاجپت روڈ شاہدرہ میں سیور یج سسٹم ناکارہ،گلیاں جوہڑ میں تبدیل

  

فیروزوالہ(نامہ نگار)شاہدرہ کے علاقہ لاجپت روڈ میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہوجانے کے باعث گلیاں تالاب بن چکی ہیں مکینوں کاجینامحال ہوگیا۔ مکنیوں نے بتایاکہ کئی دن سے گٹروں سے گنداپانی بہہ رہاہے جو گلیوں اورلوگوں کے گھروں میں داخل ہوررہاہے جس سے موذی امراض پھیلنے کاخدشہ ہے واسا حکام کو اس بارے متعدد بارآگاہ کیاگیا مگرکوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔مکینوں نے کمشنرلاہورڈویژن اورچیئرمین واسا سے مطالبہ کیاہے کہ بند گٹروں کی فوری صفائی کرائی جائے اورغفلت کے مرتکب افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ جوہڑ میں تبدیل

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -