مسلم لیگ ن کو الیکشن میں منصوبے کے تحت ہرایا گیا : پرویز ملک

مسلم لیگ ن کو الیکشن میں منصوبے کے تحت ہرایا گیا : پرویز ملک

لاہور(جنرل رپورٹر ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری عامر خان نے کہا ہے کہ نواز شریف محض ایک فرد کا نام نہیں بلکہ ایک نظریے اور فلسفے کا نام ہے جس کی بنیادیں پاکستانی عوام کی خدمت ، آئین کی سربلندی اور ووٹ کی حرمت پر استوار ہیں۔ مسلم لیگ ن کو طے شدہ منصوبے کے تحت شکست سے دوچار کیا گیا یہ آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے‘مگر ہمارے حوصلے بلند ہیں‘ مشرف دور میں بھی ہمیں دھاندلی سے ہرایا گیا مگر مسلم لیگ (ن) اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ ابھری اور 2013 میں دوتہائی اکثریت سے حکومت میں آئے اور بہت جلد ہم دوبارہ حکومت میں ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سعدیہ تیمور ،میاں مرغوب،شہباز چوہدری ،عامر خان ،چوہدری،عبدالمجید چن نمبردارسمیرا امجد سیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ج تمام ہتھکنڈوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) سب سے آگے ہے،الیکشن میں ڈاکے کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے، مینڈیٹ کا احترام نہ کرکے پی ٹی آئی غلط روایات ڈال رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتی ہے۔ ہمیں ہر حال میں ثابت قدم رہنا ہے۔ کمر کس کر دھاندلی کو بے نقاب کریں گے۔ ایک ایک ووٹ پر پہرہ دیں گے۔ دھاندلی زدہ الیکشن کے باوجود مسلم لیگ ن اکثریتی جماعت ہے۔

پرویز ملک

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...