پی ٹی آئی تعلیم اور صحت کی سہولیات یقینی بنائے گی،ثوبیہ کمال
لاہور (پ ر) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ثوبیہ کمال نے کہاہے کہ پی ٹی آئی پاکستان میں قیام امن،تعلیمی فروغ اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت قانون سازی کریگی۔ نئے پاکستان اور ترقی کا آغاز ہو رہا ہے،عوام جلد تبدیلی محسوس کرینگے۔ ۔انہوں نے کہاکہ قومی دولت لوٹنے والوں کا یوم حساب شروع ہوچکا ، ملک کوقرضوں کی دلدل میں پھنسا کر لندن میں بڑے بڑے محل خریدنے والوں کوپائی پائی کاحساب دیناہوگاوزیراعظم عمران خان نے واضح کردیاہے کہ کسی ڈاکو اورقومی لٹیرے کو نہیں چھوڑا جائے گا، تحریک انصاف کی حکومت پہلے سو دن کاایجنڈا لازمی طورپرپورا کرے گی انشاء اللہ عوام جلد ملک میں تبدیلی محسوس کریں گے۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کو بد حال کردیا،قوم کا بچہ بچہ مقروض اور بنیادی سہولتوں سے محروم ہوگیا ہے،زخموں سے چور پاکستان کو ایک مضبوط، معاشی، فلاحی، اسلامی ریاست بنانے کیلئے قوم عمران خان کے ساتھ ہے، عمران خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جن کے خطاب سے محسوس ہوا کہ وہ روایتی سیاست دان نہیں بلکہ ایک قومی لیڈر ہیں الیکشن میں کئے وعدے پورے کیے جائیں گے ۔