انبیاء کی توہین روکنے کیلئے عالمی قوانین بنائے جائیں،فائزہ نقوی
لاہور (خبر نگار) جمعیت علما پاکستان نیازی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ فائزہ نقوی نے کہا ہے کہ ہالینڈ کی پارلیمنٹ کے رکن بدبخت گیرٹ ورلڈ کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کااعلان اس کی ذہنی پسماندگی اور جہالت کی علامت ہے۔ اس شخص کو دنیا و آخرت کی لعنت کے سواکچھ نہیں ملے گا۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ افسوسناک بات ہے کہ ابھی تک کسی بھی اسلامی ملک کی طرف سے ہالینڈ پر سفارتی دباو نہیں ڈالاگیا کہ وہ اس گستاخی سے باز رہے۔ جے یو پی خواتین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے فائزہ نقوی نے کہا کہ عالمی سطح پر بدبختی کا اظہار کرنے والوں کو روکنے کے لئے انبیا کی توہین کے خلاف عالمی قوانین بنائے جائیں۔ تاکہ کوئی بھی شخص کسی بھی مذہب کی توہین اوردل آزاری نہ کرسکے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہمیں رسول اللہ کی عزت سے زیادہ کچھ عزیز نہیں۔ ہم مسلمان ہی ان پر ایمان لانے کی وجہ سے ہیں۔ وہ خاتم الانبیا ہیں، جن کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اور جھوٹے دعویدار مسلمان نہیں کہلا سکتے۔
فائزہ نقوی