مرکزی جماعت اہلسنت یوم سیدنا عثمان غنی ؓ بھرپور انداز سے منائے گی
لاہور (پ ر) مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام رکن ہالینڈ پارلیمنٹ کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف ایک بھرپور احتجاجی اجتماع 10 شالیمار روڈ گڑھی شاہو لاہور پر منعقد ہوا، جس سے محمد شان علی قادری، حافظ عبدالرافع احمد قادری، محمد فیصل سیفی، محمد حارث عطاری، علامہ فیاض الحسن چشتی، سید غالب حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ گستاخانہ نمائش کو فی الفور بند کروائے۔ مرکزی جماعت اہلسنت کے رہنماؤں نے کہا کہ یوم سیدنا عثمان غنیؓ، وہ چہلم حضور تاج الشریعہ 30 اگست بروز جمعرات ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔