تحریک انصاف کی حقیقت جلد سامنے آجائے گی،پیر اشرفرسول

تحریک انصاف کی حقیقت جلد سامنے آجائے گی،پیر اشرفرسول

فیروزوالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اوررکن صوبائی اسمبلی پیرمحمداشرف رسول نے کہا کہ عوام کوکھوکھلے دعوؤں سے نہیں بہلایاجاسکتا۔پی ٹی آئی کی حکومت بھی پانی کا ایک بلبلہ ثابت ہوگی اوربہت جلد ان کی حقیقت عوام کے سامنے آجائے گی۔جعلی مینڈیٹ کی بنیاد پربننے والی حکومت جلد اپنے انجام کوپہنچے گی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پرمسلم لیگ (ن) تحصیل فیروزوالہ کے صدر اورکارکن بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

ایم پی اے پیر محمداشرف رسول نے کہا مسلم لیگ (ن) کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔عمران گروپ جعلی لٹیروں کاایک سہارالے کر حکومت قائم کی ہے ناتجربہ کاروزیراعظم کو اپنی منفی سوچ سے باہرنکلناہوگا۔عمران وزیراعظم بن کربھی نوازشریف فوبیاسے باہرنہیں نکلے ۔ نئی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی انتقامی کارروائیاں شروع کردی ہیں جوملک کیلئے بہترنہیں ہیں ۔انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کی ملک وقوم وجمہوریت کیلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔مسلم لیگ (ن) عوامی طاقت سے جلد مشکلات نے نکل کر دوبارہ اقتدارمیں ہوگی۔انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) نے دورحکومت میں تعمیروترقی کی سیاست کر کے عوام سے کئے وعدوں کوپوراکیا۔بلند وبانگ دعوے کرنیوالے پہلے ڈالرکی پروازکونیچے لائیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...