گستاخانہ خاکوں کی نمائش امن کے خلافسازش ہے،عرفان بھلہ

گستاخانہ خاکوں کی نمائش امن کے خلافسازش ہے،عرفان بھلہ

  

فیروزوالہ(نامہ نگار)بارایسوسی ایشن تحصیل فیروزوالہ کے سابق صدر اورسینئروکیل حاجی محمدعرفان بھلہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گستاخ رسول کی ناپاک جسارت پورے عالم اسلام کیلئے قطعاً ناقابل برداشت ہے ہالینڈ اوردیگریورپی ممالک دنیا کے امن کو خراب کرنے ہرسازش کو ناکام بنائیں ہالینڈکی مصنوعات کابائیکاٹ فوری طورپرکیاجائے۔ہالینڈ میں توہین آمیز خاکوں کے مقابلے اوراشاعت کی خبریں عالم اسلام کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے ایک طرف دنیابھر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے عقیدے ومحبت کے مراکز پر حملے کئے جارہے ہیں،۔دوسری طرف پاکستان سمیت عالم اسلام کے حکمران مجرمانہ خاموشی اختیارکئے بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہاحکومت پاکستان توہین آمیزخاکوں کی اشاعت کافوری نوٹس لے اوراسے روکنے کیلئے اگرسنجیدہ اقدامات نہ اٹھائے گئے توپاکستان ہالینڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے پرنظرثانی کرے۔ سابق صدر حاجی محمدعرفان بھلہ ایڈووکیٹ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ وہ ہالینڈ کی حکومت سے شدید احتجاج کر ے اورپاکستانی سفیرکوواپس بلاکرپوری صورتحال کاجائزہ لے ۔

عرفان بھلہ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -