ڈاکٹر رانا شفیق جنرل ہسپتال کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و مانیٹرنگ مقرر

ڈاکٹر رانا شفیق جنرل ہسپتال کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و مانیٹرنگ مقرر

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر محمد طیب نے گریڈ 20 کے ڈاکٹر رانا محمد شفیق کو لاہور جنرل ہسپتال کا ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ومانیٹرنگ مقرر کر دیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ پرنسپل اور ایم ایس کو دینے کے پابند ہوں گے ۔پروفیسر محمد طیب نے کہا کہ ایل جی ایچ جیسے اہم اور بڑے ادارے کی کارکردگی بہتر سے بہتر بنانے کی کاوشیں جاری رکھی جائیں اور صفائی ستھرائی ،ڈسپلن اور مکمل سکیورٹی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے ۔پرنسپل نے کہا کہ جنرل ہسپتال میں ملازمین کی حاضری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ انہوں نے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و مانیٹرنگ کو ہدایت کی کہ وہ ایمرجنسی سمیت تمام شعبوں کا دن میں دو مرتبہ راؤنڈ یقینی بنائیں۔ اور موقع پر ہی غیر حاضرعملے کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ پروفیسر محمد طیب نے مزید کہا کہ مریضوں کی مناسب دیکھ بھال ہم سب کا اولین فریضہ ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے ڈاکٹر رانامحمد شفیق کو جنرل ہسپتال کے باہر تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھی سخت کاروائی کرنے کی ہدایت کی تاکہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر رانا محمد شفیق نے اپنی تعیناتی پر پرنسپل پروفیسر محمد طیب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ ادارے کی بہتری کیلئے اپنی تمام کوششیں برؤئے کار لائیں گے اور اپنے اوپر کیے گئے اعتما دپر پورا اتریں گے ۔

جنرل ہسپتال

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -