فیروزوالہ،دینی جماعتوں کی گستاخانہ خاکوں کے خلافاحتجاجی ریلیاں

فیروزوالہ،دینی جماعتوں کی گستاخانہ خاکوں کے خلافاحتجاجی ریلیاں

  

فیروزوالہ(نامہ نگار)تحصیل فیروزوالہ بھرمیں مذہبی ،دینی اوردیگرسماجی تنظیموں نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف جگہ جگہ ریلیاں نکالیں اوراحتجاج کیا۔شرکاء نے کہا ہالینڈ کی حکومت گستاخانہ خاکوں کی نمائش سے بازرہے ناپاک جسارت کی گئی توراست اقدام اٹھانے پرمجبورہونگے ناموس رسالت پرآنچ نہیں آنے دینگے حکومت ہالینڈ کے سفیرکوفوری طورپرملک بدرکرے اورپاکستانی سفیرکوواپس بلائے ۔پاکستان سنی تحریک تحصیل فیروزوالہ کے صدر علامہ محمدرضوان قادری ،حافظ محمد عمران اوردیگرعلما نے ریلی کی قیادت کی ۔۔مقررین نے کہا کہ کفار گستاخانہ حرکتیں کر کے مسلمانوں کی دل آزاری کررہے ہیں اورجان بوجھ کروہ اس طرح کی حرکات کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش سے نہ صرف پاکستان کے مسلمانوں بلکہ دنیابھرکے مسلمانوں کو للکارنے کے مترادف ہے۔اس موقع پرمظاہرین نے ہالینڈ کے خلاف نعرے بازی اورگستاخانہ خاکوں کی نمائش روکنے کا مطالبہ کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -