امریکہ اسرائیل کو بچانے کیلئے ایران پر پابندیاں لگا رہا ہے،معصوم نقوی

امریکہ اسرائیل کو بچانے کیلئے ایران پر پابندیاں لگا رہا ہے،معصوم نقوی

  

لاہور (خبر نگار) جمعیت علما پاکستان کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ امریکہ کا کوئی اصول ہے اور نہ ہی وہ بین الاقوامی قوانین کا احترام مناسب سمجھتا ہے۔ امریکہ اسرائیل کو بچانے کے لئے ایران پر مزید پابندیا ں لگانا چاہتا ہے تاکہ حملے کا جواز پیدا کرسکے۔ لیکن اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔ امریکہ کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ایران، عراق ، افغانستان اور لیبیا کی طرح کا کمزور ملک نہیں ہے۔ ایران کے پاس منتخب نڈر قیادت اور بہاد ر فوج ہے جس نے پوری عالمی برادری پر واضح کردیا ہے کہ وہ امریکہ کا کسی بھی محاذ پر مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ اسے کوئی فکر نہیں۔اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر ایمان رکھنے والا موت سے نہیں ڈرتا۔ شہادت تومومن کی میراث ہے۔ مختلف وفود سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ایران نے 2015ء میں واضح کردیا تھا کہ امریکہ میں یہودی لابی نہیں چاہتی کہ مسلمان ممالک عالمی سطح پر تجارت اور ترقی کرسکیں۔ اس لئے وہ امریکہ کے ساتھ نہیں، پوری دنیا کے ساتھ ایٹمی معاہدہ کرے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -