منافق انسان امانت میں خیانت اور وعدہ خلافی کرتا ہے،اسلم صدیقی

منافق انسان امانت میں خیانت اور وعدہ خلافی کرتا ہے،اسلم صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ منافق ہمیشہ جھوٹ بولتا ہے۔ دل سے کچھ بات کرتا ہے اور زبان سے کچھ کرتا ہے، یہی نشانی منافق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منافقین نہ ادھر کے ہیں اور نہ ہی ادھر کے ہیں۔ منافق کی چار نشانیاں ہیں۔ منافق جب بھی بات کرتا ہے، جھوٹ بولتا ہے۔ امانت میں خیانت کرتا ہے۔ وعدہ خلافی کرتا ہے، جھگڑا کرتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپؐ نے فرمایا کہ منافق کو خیرات نہ دیا کرو یہ نماز دکھلاوے کی پڑھتا ہے۔