صدرکیلئے اعتزاز احسن سے بہتر کوئی امیدوار نہیں،اشرف بھٹی

صدرکیلئے اعتزاز احسن سے بہتر کوئی امیدوار نہیں،اشرف بھٹی

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے صدارتی امیدوارکیلئے ایسا نام دیا ہے جوپاکستان کیلئے اثاثہ ثابت ہوگا ،اعتزازاحسن پیپلزپارٹی کے سینئررہنما ان سے بہتراورکوئی امیدوارنہیں ہوسکتا۔ لہذا تمام جماعتوں اور حکومت کواعتزازاحسن کوسپورٹ کرنا چاہیے وہ پاکستان کیلئے بہترین صدرثابت ہوں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ پاکستان کواندرونی وبیرونی بے شمارچیلنجزکا سامنا ہے لہذاموجودہ حالات میں اپوزیشن کواتحاد کیساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اوراپوزیشن جماعتوں کوتقسیم کرنے کی سازش کوملکرناکام بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کوئی نئے اعلانات نہیں کیے،بیرون ملک علاج کرانے پرپہلے بھی پابندی تھی، ہم ایوان کے اندراورباہر مثبت اپوزیشن کا رول ادا کریں گے اور عمران خان کوان کے وعدے یاد دلاتے رہیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -