گلگت بلتستان: سکول جلانے والوں کے5مزیدسہولت کاروں نے خود کو قانون کے حوالے کر دیا

گلگت بلتستان: سکول جلانے والوں کے5مزیدسہولت کاروں نے خود کو قانون کے حوالے کر ...
گلگت بلتستان: سکول جلانے والوں کے5مزیدسہولت کاروں نے خود کو قانون کے حوالے کر دیا

  

گلگت بلتستان(ڈیلی پاکستان آن لائن)تخریب کاروں اور ان کے سہولت کاروں کے گرد گھیر تنگ،ایک ایک کر کے خود کو قانون کے حوالے کر نے لگے ہیں،5مز ید سہولت کاروں نے خود کو قانو ن کے حوالے کر دیا ہے۔

اے آر وئی نیوز کے مطابق سیکورٹی اداروں نے گلگت بلتستان میں تعلیم کے دشمنوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا، ایک اور کامیابی ملی، سکول جلانے میں ملوث مزید پانچ سہولت کاروں نے سرنڈر کر دیا۔حکومتی ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق خود کو قانون کے حوالے کرنے والے سہولت کاروں کی تعداد پچاس ہوگئی ہے، تین دن قبل بھی ضلع دیامر سے چھ سہولت کاروں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سہولت کاروں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے، انھوں نے کہا ’جرگے نے سہولت کاروں کو سرنڈر کرانے میں کردار ادا کیا۔حکومتی ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے حالات معمول پر ہیں، علاقے میں حکومتی رٹ قائم ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -