پاپائے روم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں سے آگاہ تھے ، قدامت پسند پادری کا شرمناک انکشاف

پاپائے روم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں سے آگاہ تھے ، قدامت پسند پادری کا ...
پاپائے روم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں سے آگاہ تھے ، قدامت پسند پادری کا شرمناک انکشاف

  

روم (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاپائے ر وم پادریوں کی جانب سے بچوں کے جنسی استحصال بارے آگاہ تھے ، معروف قدامت پسند پادری نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق کیتھولک کلیسا کے انتہائی قدامت پرست آرچ بشپ کارلو ویگانو نے پاپائے روم پر نیا زبانی حملہ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پوپ فرانسس کو کلیسائی شخصیات کی طرف سے کیے جانے والے بچوں کے جنسی استحصال کے سکینڈل کی خبر تھی۔ انہوں نے یہ انکشاف ایک ایسے وقت پر کیا ہے جب پاپائے روم آئرلینڈ کے ایک دورے پر ہیں، جہاں وہ کئی عشروں تک مختلف ممالک میں کلیسائی شخصیات کی طرف سے بچوں سے کی جانے والی جنسی زیادتیوں پر معذرت کرتے ہوئے معافی مانگ رہے ہیں۔ ویگانو نے اتوار کے روز شائع ہونے والے اپنے گیارہ صفحات پر مشتمل ایک خط میں پوپ فرانسس سے عہدے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ دہائیوں سے کلیساکی مذہبی شخصیات کی جانب سے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے شرمناک حقائق کے منظر عام پر آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -