ایران ایک بار پھر شام کی مدد کیلئے میدان عمل میں کود پڑا

ایران ایک بار پھر شام کی مدد کیلئے میدان عمل میں کود پڑا
ایران ایک بار پھر شام کی مدد کیلئے میدان عمل میں کود پڑا

  

دمشق (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے شام جاری شورش کے نتیجے میں ہونیوالے تباہی کے بعد شام کو تعمیر نو میں مدد دینے کی پیشکش کردی ہے ۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر دفاع نے اپنے شامی ہم منصب سے ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران شام کی تعمیر نو میں مدد کرے گا۔ ایرانی وزیر دفاع حاتمی شام کے دو روزہ دورے پر اتوار کو دمشق پہنچے اور انہوں نے شامی وزیر دفاع عبداللہ ایوب سے ملاقات کی۔ حاتمی نے کہا کہ شامی حکومت کے ساتھ یہ طے ہو چکا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد بھی ایران شام میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ مارچ سن 2011 میں شروع ہونے والی شامی خانہ جنگی کے مالی نقصانات کا حجم 388 بلین ڈالر بتایا جاتا ہے جبکہ تباہی اندازوں سے کہیں زیادہ ہے ۔

مزید :

عرب دنیا -