معاشی بحران سے نمٹنے میں ناکامی ، ایرانی پارلیمان نے وزیر خزانہ کی چھٹی کرادی

معاشی بحران سے نمٹنے میں ناکامی ، ایرانی پارلیمان نے وزیر خزانہ کی چھٹی کرادی
معاشی بحران سے نمٹنے میں ناکامی ، ایرانی پارلیمان نے وزیر خزانہ کی چھٹی کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی کرنسی کی گرتی ہوئی قیمت اور معاشی بحران شدید ہونے پر ایران کے وزیر خزانہ کر باسیان کو عہدے سے برطرف کردیا گیاہے ۔
غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی پارلیمان نے وزیر خزانہ مسعود کرباسیان کا مواخذہ کرتے ہوئے انہیں ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ کرباسیان کی برطرفی کی وجہ ایرانی معیشت کو درپیش بحران بنا اور اسی موضوع پر پارلیمان نے کرباسیان کو وضاحت کے لیے بھی طلب کر لیا تھا۔ اس طلبی کے دوران ان سے ایرانی معیشت کو درپیش بحران کے بارے میں سوالات پوچھے گئے، جن کا پارلیمان کے ارکان کی اکثریت کی رائے میں مسعود کرباسیان کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس کی بناءپر ان کو عہدے سے برطرف کردیاگیا ۔
واضح رہے کہ امریکی پابندیوں کے باعث ان دنوں ایران کو شدید معاشی بحران کا سامناہے جبکہ ایرانی کرنسی کی صورتحال بھی ناگفتہ بہ ہے ۔

مزید :

عرب دنیا -