تحریک انصافملکی وسائل عوام پر خرچ کرے گی،ڈاکٹر مراد راس

تحریک انصافملکی وسائل عوام پر خرچ کرے گی،ڈاکٹر مراد راس

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے صوبدیدی فنڈز ختم کر کے ثابت کر دیا ہے کہ تحریک انصاف تمام ملکی وسائل عوام پر خرچ کرے گی۔ سابق حکمرانوں نے اپنے اللے تللوں میں عوام کے ٹیکسوں کا بے دریغ استعمال کیا اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی تمام توجہ عام آدمی کے مسائل پر ہے پسے ہوئے طبقات کو ملکی دھارے میں شامل کرنے کے لئے تحریک انصاف کی حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔ تحریک انصاف پاکستان کے اندرونی اور بیرونی مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہے جس پر عمران خان باہمی مشاورت سے قابو پا لیں گے۔ کچن کیبنٹ والا دور ختم ہو گیا۔ عمران خان کا ہر قدم کابینہ کی مشاورت کے بعد اُٹھاتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -