الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ نے 8مقامات پر گوشت تقسیم کیا

الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ نے 8مقامات پر گوشت تقسیم کیا

  

لاہور (سٹی رپورٹر)عید الاضحی کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کے زیر اہتمام لاہور میں 8 مقامات پر قربانی کا گوشت مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر الخدمت خواتین ونگ لاہور کی سیکرٹری جنرل صبا ثاقب نے کہا ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی الخدمت خواتین غریب اور نادار افراد کو عید الاضحی کی خوشیوں میں شامل کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عید قربان کے موقع پر ان علاقوں کوگوشت کی تقسیم کیلئے منتخب کیا گیا جہاں زیادہ تر عوام زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ۔ان علاقوں میں الخدمت اپنی عمومی سرگرمیوں میں بھی فلاحی کاموں میں مصروف رہتا ہے جن میں میڈیکل کیمپوں کا انعقاد ، نادار بچیوں میں جہیز کی تقسیم اور دیگر سرگرمیا ں شامل ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -