اداروں کو کرپشن اور کمیشن سے پاک کیا جائے گا،رانا عبدالسمیع

اداروں کو کرپشن اور کمیشن سے پاک کیا جائے گا،رانا عبدالسمیع

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنمارانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ گزشتہ 10سال سے پنجاب پر حکمرانی کر نے والے شہباز شریف نے آج تک اپنے ایم پی ایز کے ساتھ ہاتھ قملانا تک گوراہ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ کابینہ میں شامل ہونیوالے وزراء سے پنجاب کے عوام کو بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ اب پنجاب میں وی آئی پی یا پروٹوکول کی سیاست نہیں ہوگی بلکہ وزراء اسمبلی فلور سے لیکر عوامی عدالت تک ہر کام کے جوابدہ ہونگے اب پنجاب میں ایک نئے دور کا آغاز ہونے جارہا ہے عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کے تمام اداروں کو کرپشن اور کمیشن سے پاک کرنے کے علاوہ میرٹ کی بالادستی،عوامی مسائل کے حل کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے جائینگے۔

نے کہاکہ عمران خان صوبائی وزیراعلیٰ کی مشاورت کے بعد پنجاب میں اچھی شہرت کے حامل وزراء کی ٹیم دینگے جن کا دامن ہر قسم کی کرپشن،اقرباء پروری سے پاک ہونگے

رانا عبدالسمیع

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -