امریکہ کو نو مور کہنے کا وقت آگیا ہے،نذیر چوہان

امریکہ کو نو مور کہنے کا وقت آگیا ہے،نذیر چوہان

  

لاہور( پ ر ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن صو بائی اسمبلی نذیر چوہان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کو نو مور کہنے کا وقت آ گیا ہے سادگی و کفایت شعاری کی حکومتی پالیسی لائق تحسین ہے صوابدیدی فنڈز اور وزراء کے بیرون ملک علاج پر پابندی خوش آئند ہیقوم لوٹی ہوئی دولت کی واپسی چاہتی ہے نواز شریف نے صوابدیدی فنڈز کے اربوں روپے درباریوں میں تقسیم کئے۔

نئی حکومت کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ملک و قوم سے دشمنی ہے۔ نئی حکومت نے آتے ہی عوام دوست فیصلے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ امریکہ عمران خان کی حکومت کو ناکام بنانا چاہتا ہے۔ امریکہ کو تابع دار وزیراعظم وارا کھاتا ہے۔ نئی حکومت امریکہ نواز خارجہ پالیسی تبدیل کرے۔ طرز حکمرانی میں تبدیلی نظر آ رہی ہے۔۔ اپوزیشن ملک و عوام کی خاطر نئی حکومت کا ساتھ دے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -