وفاق نے آئی جی کیلئے پنجاب حکومت کو 3ناموں کاپینل بھیج دیا

وفاق نے آئی جی کیلئے پنجاب حکومت کو 3ناموں کاپینل بھیج دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب کے لئے 3 ناموں کا پینل پنجاب حکومت کو بھیج دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کے پینل میں محمد طاہر خان، خالد داد لک اور فیصل شاہکار کے نام شامل ہیں۔ محمد طاہر خان اس وقت آئی جی خیبر پختونخواہ ہیں جبکہ فیصل شاہکار اس وقت نیشنل سکولز آف پبلک پالیسی میں ڈائریکٹر سٹاف ہیں۔ایس اینڈ جی اے ڈی حکام کے مطابق ا7ئی جی پنجاب کے لیے ناموں کا پینل وفاق سے آ گیا ہے، وزیرِاعلی پنجاب کی منظوری کے بعد ایک نام فائنل کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق ایس اینڈ جی اے ڈی حکام بھجوائے گئے پینل میں دو بار تبدیلیاں ہوئیں، پھر فائنل کر کے پنجاب حکومت کو بھجوایا گیا۔
نیا آئی جی پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -