ضمنی انتخابات میں اوورسیز کوووٹ کا حق، الیکشن کمیشن جا سپریم کورٹ کی ہدایات پر عملدرآمد کا فیصلہ

ضمنی انتخابات میں اوورسیز کوووٹ کا حق، الیکشن کمیشن جا سپریم کورٹ کی ہدایات ...

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن پاکستان نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو آئندہ ضمنی انتخابات میں انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کی سہولت سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں دی جارہی ہے۔گزشتہ روز ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے تجربہ کرنے کیلئے اس منصوبے کو تیار کیا ہے اور یہ حقیقی نتائج پر اثر انداز نہیں ہوگا،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت جاری کی ہے کہ آئندہ الیکشن میں انٹرنیٹ ووٹنگ کے نظام کو متعارف کروایا جائے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے انٹرنیٹ ووٹنگ کی جانچ پڑتال کے لیے آئی ٹی ماہرین پر مشتمل ایک ٹاسک فورس بنائی گئی ہے جس نے اپنے مشاہدات میں بتایا کہ یہ نظام غیرملکی حکومتوں اور غیرملکی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے ہیک ہونے کا خدشہ ہے۔آئی ٹی ماہرین کی اس رپورٹ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے منظر عام پر لایا گیا جس میں کہا گیا کہ عام ہیکرز کے مقابلے میں غیرملکی ایجنسیوں کی جانب سے مختلف قسم کے خطرات ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس نظام کی وجہ سے بیلٹ کو خفیہ رکھنا ممکن نہیں ہوگا جیسا کہ الیکشن ایکٹ 2017 ء کی شق 94 اور پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 226 میں اس کو خفیہ رکھنے کا کہا گیا ہے۔نادراسپریم کورٹ کی ہدایت پر الیکشن کمیشن (ای سی پی) کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے۔

الیکشن کمیشن

مزید : صفحہ آخر


loading...