آبی تنازع،بھارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا
اسلام آباد(این این آئی)پاک بھارت انڈس واٹر کے دو روزہ مذاکرات 29اور 30اگست کو لاہور میں ہونگے اس سلسلے میں بھارتی واٹر کمشنر کی سربراہی میں9 رکنی وفد (آج) پیر کو پاکستان پہنچے گا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت کی پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کرینگے جبکہ بھارتی وفد کی نمائندگی بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کرینگے ۔پاکستان دریائے چناب پر بھارتی بجلی منصوبوں پکل دل اور لوئر کلنائی پر اعتراضات اٹھائیگا بھارت دریائے چناب پر 1000میگا واٹ کا پکل دل اور 48میگا واٹ کا لوئر کلنائی منصوبہ لگا رہاہے ۔پاکستان کو دونوں منصوبوں کے ڈیزائن پر اعتراضات ہیں دو روزہ مذاکرات میں پانی سے متعلق ڈیٹا شیئر نگ امور کو حتمی شکل دی جائیگی ۔
انڈس واٹر