خیبر پختونخواکابینہ اختلافات کا شکار شاہ محمد وزیر کا مشیر بننے سے انکار

خیبر پختونخواکابینہ اختلافات کا شکار شاہ محمد وزیر کا مشیر بننے سے انکار

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)رکن صوبائی اسمبلی کے پی کے شاہ محمد وزیر نے مشیر برائے ٹرا نسپورٹ بننے سے انکار کردیاہے اور کہاہے ان کو وزیر بنایا جائے اور اہم وزارت دی جائے۔دنیا نیوز کے مطابق کے پی کے کابینہ تشکیل کے پہلے دن ہی اختلافات کا شکار ہو گئی ۔رکن کے پی کے اسمبلی شاہ محمد وزیر نے مشیربرائے ٹرانسپورٹ کا عہدہ لینے سے انکار کردیاہے۔ انہوں نے کہا خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع پہلے ہی پسما ندگی کاشکار ہیں۔ اس لئے وہ مشیر برائے ٹرانسپورٹ کا عہدہ قبول نہیں کر سکتے،جنوبی اضلاع کی ترقی اور فلاح بہبود کیلئے ان کو وزیر بتایا جا ئے اور کوئی اہم وزارت ان کے سپرد کی جائے۔

انکار

مزید : صفحہ اول


loading...