اب مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرادونگا،شوکت یوسفزئی

اب مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرادونگا،شوکت یوسفزئی

  

پشاور(آن لائن)سابق صوبائی وزیر صحت شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ شانگلہ عوام نے عام انتخابات میں بھی مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب کیا اور اب 10 ستمبر کو پی کے 23 شانگلہ پر دوبارہ الیکشن میں بھی عوام تحریک انصاف اور مجھے ہی کامیاب کرائیگی جبکہ مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہوجائیگی ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اپنے حلقے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کو کالعدم قرار دیئے جانے کااقدام عدالت عظمیٰ میں چیلنج کر رکھا ہے اور آج 27 اگست کو اس کی سماعت ہے ، اگر سپریم کورٹ سے ریلیف مل گیا تو وہ اسمبلی میں پہنچ کر اپنے حلقے کی عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے اور اگر کیس کا فیصلہ ان کے حق میں نہ آیا تو اس صورت میں وہ 10 ستمبر کو دوبارہ منعقد ہونیوالے انتخابات کیلئے پوری طرح تیار ہیں اور وہ انشاء اللہ مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرادیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ الیکشن ہوتے ہیں تو خواتین پولنگ سٹیشنوں پر پہنچ کر اپنی رائے کا اظہار کریں یہ ان کا حق ہے جو ان سے کوئی نہیں چھین سکتا۔

شوکت یوسفزئی

مزید :

صفحہ آخر -