عوام کا پیسہ امانت ، کفایت شعاری ، سادگی اور بچت کو فروغ دینگے : مسردارعثمان بزدار

عوام کا پیسہ امانت ، کفایت شعاری ، سادگی اور بچت کو فروغ دینگے : مسردارعثمان ...

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں سٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی لاہور ڈاکٹر ساجد محمود شہزادنے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی نے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی جانب سے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی کا ان کیلئے نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے پاکستان نیوی کے بہادر سپوتوں کی شجاعت اور جرأت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاکستان نیوی کی کارکردگی کی دنیا معترف ہے۔ پاکستان نیوی بہترین پیشہ ورانہ بحری قوت ہے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی نے ملک کے دفاع کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں اور قوم کو پاکستان نیوی کی بہادری اور شجاعت پر فخر ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان نیوی نے قدرتی آفات خصوصاً سیلاب کے دوران مشکل میں گھرے لوگوں کی بے لوث مدد کی ہے اور اسی طرح تعلیم اور صحت کے میدان میں بھی پاکستان نیوی کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

وزراعلیٰ پنجاب

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں تحصیل تونسہ کے معززین کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر سردارعثمان بزدار کومبارکباد دی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 22کروڑ عوام کیلئے نئی امید ہیں اور میں اپنے قائد کے وژن کے مطابق صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کروں گا اور قوم کی امیدوں کوپورا کرنے کیلئے شب و روز ایک کردیں گے۔انہوں نے کہاکہ نیا پاکستان ہر صورت بنے گا اورعمران خان ہی نیا پاکستان بنائیں گے اور مقصد کے حصول کیلئیہم سب نے مل کر آگے بڑھنا ہے اور ایک نئے سفر کا آغاز کرنا ہے ۔ سب نے مل کر تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کاایک ہی عزم ہے اوروہ عوام کی خدمت ہے۔گڈگورننس کے ذریعے کرپشن کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو مضبوط اورسیاسی اثررسوخ سے آزادکرنے سے حقیقی تبدیلی آئے گی۔ ہم میرٹ پر کام کرنے کا عزم رکھتے ہیں اور میرٹ ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کا آغاز پسماندہ علاقوں کو حقیقی ترقی سے ہمکنار کرکے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمرا ن خان طبقاتی تفریق میں بٹے دو پاکستان پر نہیں بلکہ ایک پاکستان کے تصور پر یقین رکھتے ہیں اور حقیقی ترقی اور خوشحالی کا سفر آپ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہوگا ۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ندیم عباس بارا نے ملاقات کی۔ رکن صوبائی اسمبلی نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد کو مضبوط کرنے کیلئے مل کر کام کریں گے۔ عوام کا معیار زندگی بلند کرنا اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی ترجیحات ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کے پیسے کو اللہ کی امانت سمجھتا ہوں۔ کفایت شعاری، سادگی اور بچت کو ہر سطح پر فروغ دیں گے اور سرکاری اخراجات میں کمی لائیں گے اور تمام ترفیصلے میرٹ پر اور قوم کے وسیع تر مفاد میں کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اراکین اسمبلی عوام سے رابطے میں رہیں اور ان کے مسائل کے حل میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ رکن صوبائی اسمبلی ندیم عباس بارا نے کہا کہ آپ کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب سے صوبے کے عوام کو نئے پاکستان کی حقیقی تعبیر ملے گی اور آپ کی قیادت میں صوبے سے کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کا بول بالا ہوگا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب

مزید : صفحہ اول


loading...