پلی بارگین کا قانون ایمانداری کیساتھ استعمال ہوتو مفید ہوسکتا ہے: بیرسٹر شہزاد اکبر

پلی بارگین کا قانون ایمانداری کیساتھ استعمال ہوتو مفید ہوسکتا ہے: بیرسٹر ...

  

اسلام آباد( آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پلی بارگین کے قانون کو اگر پوری ایمانداری سے استعمال کیا جائے تو بہت مفید ثابت ہو سکتاہے۔نجی ٹٰی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اداروں کو کرپٹ افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی پوری آزادی ہے اور اس حوالے سے اپوزیشن یا حکومتی ارکان اور عہدیداروں کے حوالے سے کوئی تفریق نہیں ہے۔ یہ اب اداروں کی مرضی ہے کہ وہ کب کسی کا مقدمہ کھولتے ہیں اور اس پر کارروائی کرتے ہیں؟نیب کے پلی بارگین کے قانون کا استعمال اگر پوری ایمانداری سے کیا جائے تو یہ بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ پلی بارگین کے ذریعے مالی جرائم کرنیوالوں سے حاصل کی گئی دولت بارے عوام کو آگا ہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے لوٹی ہوئی دولت بیر ون ملک سے واپس لانے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے۔

پلی بارگین

مزید :

صفحہ آخر -