خزانے کے حفاظت کرینگے ، پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر فنڈز استعمال نہیں ہونگے : فوا چودھری

خزانے کے حفاظت کرینگے ، پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر فنڈز استعمال نہیں ہونگے : ...

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قومی خزانے کی حفاظت کریں گے‘ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر فنڈز استعمال نہیں ہوں گے‘ سابق حکومت نے 21 ارب روپے کے صوابدیدی فنڈز استعمال کیے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کی دولت کے محافظ ہیں‘ پاکستان تحریک انصاف کی نو منتخب حکومت اور قیادت نے سادگی اختیار کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں اور صوابدیدی فنڈز ختم کردیئے ہیں۔نواز شریف کی گزشتہ حکومت کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ماضی کے حکمران صوابدیدی فنڈز بے دردی سے خرچ کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے 21 ارب روپے کے صوابدیدی فنڈز استعمال کیے‘ نواز شریف جہاں جاتے تھے پیسوں کا اعلان کردیتے تھے‘ نواز شریف اربوں روپے کے فنڈز لٹاتے رہے۔

فواد چوہدری

مزید : صفحہ اول


loading...